100روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی 15 مئی کو مظفر آبادمیں ہو گی

منگل 12 مئی 2020 19:44

․راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2020ء) سنٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام100روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی 15 مئی کو مظفر آبادمیںہو گی۔

(جاری ہے)

پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک انعام، دوسرا انعام2لاکھ روپے 3 انعامات ،تیسرا انعا م1000روپے کے 1199 انعامات ہو نگے ۔دریںاثنا سنٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی 15مئی کولاہور میںہو گی۔پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک انعام، دوسرا انعام10لاکھ روپی3 انعامات ۔تیسرا انعا م18500 روپے کے 1696 انعامات ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :