شارجہ: اپنی جان پر کھیل کر بچی کو بچانے والے سعودی نوجوان کو اعلیٰ اعزاز سے نواز دیاگیا
سعودی نوجوان نے ایبکو ٹاور میں آتش زدگی کے دوران ایک اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر11 سالہ بچی کی جان بچائی تھی
محمد عرفان جمعرات 14 مئی 2020 14:07
(جاری ہے)
محمد عمر بھی آگ کے شعلوں سے نکل کر گراؤنڈ فلور تک جانے ہی والا تھاکہ جب اس نے آگ کی زد میں آئے ایک اپارٹمنٹ سے کسی کے چیخنے چِلانے اور مدد کے لیے پُکارنے کی آوازیں سُنیں۔
ان آوازوں کو سُننے کے بعد انسانیت کا درد رکھنے والا محمد عمر رُک گیا۔ حالانکہ اس وقت تک آگ کے شعلے بہت تیز ہو چکے تھے اور یوں لگ رہا تھا کہ یہ خوفناک آگ تھوڑی دیر میں ہی پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لینے والی ہے۔ تاہم محمد عمر نے مدد کے لیے پُکارنے والی بچی کی جان بچانے کا فیصلہ کیا۔اس وقت تک اسے علم نہیں تھا کہ یہ کسی 11سالہ بچی کی آواز ہے۔ عمر نے جب اپارٹمنٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو اسے پتا چلا کہ اسے لاک کیا گیا ہے۔بچی کے والدین اسے اپارٹمنٹ کے اندرہی چھوڑ کر دروازہ باہر سے لاک کر گئے تھے۔ تاہم محمد عمر نے اپنی پوری طاقت لگا کر دروازے کا لاک توڑ ڈالا اورآگ کے شعلوں کی پرواہ کیے بغیر اندر داخل ہو گیا ۔وہاں موجود خوف سے روتی چیختی بچی کو تسلّی دے کر چُپ کروانے کے بعد اپنے ساتھ بلڈنگ سے زندہ سلامت باہر لے آیا۔ بچی کے والدین کو جب بعد میں اس واقعے کا پتا چلا تو انہوں نے سعودی نوجوان کا آنسوؤں سے تر آنکھوں کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد سول ڈیفنس شارجہ کی جانب سے محمد عمر کو اس کی بہادری اور خدا خوفی پر اعزاز سے نوازنے کے لیے مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔شارجہ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل کرنل سمیع خامس النقبی نے سعودی نوجوان کو اپنے دفتر میں ایک اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور اس کے اس دلیری بھرے اقدام کی بے حد تعریف کی۔اگر محمد عمر بہادری والا اقدام نہ اُٹھاتا تو آتش زدگی کی صورت حال میں بچی کی زندگی بچ پانا ممکن نہ ہو پاتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.