ضلعی انتظامیہ کی لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر کارروائیاں ،متعدد دکانیں سیل ،مختلف بند دکانوں کے سامنے سٹالز لگا لئے گئے

رائیونڈ رود پر 300دکانوں کو سیل کر دیا گیا، چونگی امر سدھو میں خلاف ورزی پر58دکانیں سیل،11دکاندار کو حراست میںلے لیا گیا

ہفتہ 16 مئی 2020 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل اور دکانداروںکو حراست میں لے لیا گیا ۔ حکومت کی ہدایت پر تمام اسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں ٹیموں کے ہمرای کارروائیاں کیں۔رائیونڈ روڈ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے 300 دکانوں کو سیل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے جی ٹی روڈ پر3دکانیں سیل کر دیںجبکہ مجموعی طور پر 303 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون نے چونگی امر سدھو بازار میں دکانیں کھلی رکھنے پر کاروائی کر کی58 دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ 11دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔علاوہ ازیں اچھرہ ، انار کلی ، گڑھی شاہو، باغبانپورہ سمیت دیگر بازاروں میں دکانداروںنے بند دکانوں کے سامنے سٹالز لگا ئے جہاں سے خواتین کی بڑی تعداد خریداری کرتی ہوئی نظر آئیں۔

متعلقہ عنوان :