
ماہرین کا لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی نفسیاتی مسائل کے سونامی کا انتباہ
بچے اور نو عمر افراد جس لاک ڈاؤن کے باعث ذہنی مسائل کا شکار ہیں وہ طبی امداد نہیں لے پا رہے،سر وے
ہفتہ 16 مئی 2020 23:57

(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ذہنی مسائل کا شکار ہونے والے افراد کو طبی امداد ہی نہیں مل پا رہی جنہیں اس کی ضرورت ہے اور اسی وجہ سے ہی لاک ڈاؤن کے بعد ذہنی بیماریوں کا سونامی آنے کا اندیشہ ہے۔
برطانیہ بھر میں 1300 نفسیاتی ماہرین سے کیے جانے والے سروے سے معلوم ہوا کہ ان کے ہاں ایمرجنسی میں آنے والے کیسز میں 43 فیصد اضافہ ہوا جب کہ معمول کے مطابق آنے والے کیسز میں حیران کن طور پر 45 فیصد کمی دیکھی گئی۔ایک ماہر نفسیات کے مطابق ان کے خیال میں ذہنی مسائل میں مبتلا پرانے مریض جو کہ معمول کے مطابق چیک اپ کیلئے آتے تھے وہ سنگین مسائل کا شکار ہیں اور وہ مدد اور طبی امداد لینے سے خوف زدہ ہیں۔ایک اور ماہر نفسیات کے مطابق کورونا وائرس نے براہ راست لوگوں کی ذہنی صحت پر اثرات مرتب کیے ہیں اور لوگ ذہنی مسائل کا شکار بن رہے ہیں، لاک ڈاؤن سے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔رائل کالج آف سائیکاٹرسٹ میں نو عمرافراد کی نفسیات کی فیکلٹی کے سربراہ کے مطابق انہیں اس بات پر شدید تحفظات ہیں کہ بچے اور نو عمر افراد جس لاک ڈاؤن کے باعث ذہنی مسائل کا شکار ہیں وہ طبی امداد نہیں لے پا رہے۔عمر رسیدہ افراد میں ذہنی مسائل کی ماہر ڈاکٹر امانڈا تھامپسل کے مطابق بزرگ افراد پہلے ہی ٹیکنالوجی کا استعمال کم کرتے تھے اور لاک ڈاؤن میں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے اور وہ ٹیکنالوجی کو استعمال نہ کرپانے اور اپنے معالج کے پاس نہ آ پانے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ذہنی صحت پر کام کرنے والی تنظیم ری تھنک مینٹل النیس نے بھی کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں میں ذہنی مسائل بڑھ جانے کی تصدیق کی۔تنظیم کی جانب سے ایک ہزار افراد سے کیے گئے سروے میں زیادہ تر افراد نے یہی بتایا کہ وبائی مرض پھیلنے اور لاک ڈاؤن کے بعد ان کے ذہنی مسائل بڑھ گئے اور ماضی کی طرح معمول کے مطابق زندگی نہیں گزار رہے اور خود کو پہلے کی طرح محفوظ بھی نہیں سمجھتے۔تنظیم کی عہدیدارڈینیلا ہم کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا قومی ادارہ صحت اچھا کام کر رہا ہے مگر ذہنی صحت سے متعلق کام کرنا ترجیح ہونی چاہیے اور اس شعبے پر مزید سرمایہ کرکے مستقبل کے حالات سے نمٹا جا سکتا ہے۔ان کے مطابق ذہنی مسائل کا شکار ہونے والے افراد کو صحت یاب ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیںمزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
-
بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال، ایک دن میں معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان
-
کویت میں لائیو شو کے دوران ڈیلیوری بوائے سیٹ پر پہنچ گیا
-
سپر مین ٹرمپ،وائٹ ہائوس نے امریکی صدر کی تصویر جاری کر دی
-
سعودی عرب کی آبادی تین کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گئی، غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصد
-
بٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 16 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
روس پر پابندیاں عائد کرنے کے اختیار کا بل کانگریس سے منظور کروا لیں گے، امریکی صدر
-
مہاتیرمحمد نے زندگی کے 100 برس مکمل ہونے کاتاریخی سنگ میل عبور کر لیا
-
ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی پر سیکریٹ سروس کے 6 اہلکار معطل
-
محمود خلیل کا امریکی سرکاری اداروں پر2 کروڑڈالرہرجانے کا دعوی
-
مقروض باپ کی فیس بک پر بیٹی کے علاج کیلئے اپیل کے بعد خودکشی
-
امریکی دفاعی کمپنیوں نے سیکڑوں ڈرونز کے بیک وقت حملے کا توڑ ڈھونڈ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.