سخاکوٹ میں گھریلوں رنجش پر دو خواتین کو قتل کر دیا گیا

اتوار 17 مئی 2020 18:10

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2020ء) سخاکوٹ میں فائرنگ کرکے ماں اور شادی شدہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اُتاردیا گیا ۔لاشیں درگئی ہسپتال منتقل کر دی گئیں ، واقعہ گھریلوں رنجش بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ کے نواحی گائوں پڑنگے ڈمانوخٹ میں فائرنگ کرکے دو خواتین مسماة (س بی بی ) زوجہ غلام محمد اورمسماة (ش) زوجہ طفیل خان ساکنان پڑنگے سخاکوٹ کو موت کے گھاٹ اُتار دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے خواتین ماں اور بیٹی ہے جو کہ رشتہ داروں کے ہاں جارہے تھے کہ راستے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دئیے گئے جن کی لاشوں کو درگئی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق واقعہ گھریلوں تنازعہ بتایا جارہا ہے ۔تھانہ سخاکوٹ کے مطابق مقتولین کے ورثاء کی طرف سے مقتولہ مسماة (ش بی بی ) کے سسر محمد شاہ ولد رحیم شاہ اور دیور شاہ نواز ولد محمدشا ہ ساکنان سرکئے سخاکوٹ کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے جبکہ لیویز اہلکار ملزمان کے گرفتار ی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔