پنجاب میں لاک ڈاؤن کے باعث اسکولوں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کے بارے میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

منگل 19 مئی 2020 15:35

پنجاب میں لاک ڈاؤن کے باعث اسکولوں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کے بارے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) پنجاب میں لاک ڈاؤن کے باعث اسکولوں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کے بارے میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈوکیٹ کی جانب سے جمع کروادئی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں لاک ڈاون کے باعث اسکولوں کے بند ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بہت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

غریب اور محروم طبقات کے بچے جن کے گھروں میں ٹی وی نہیں ٹیلی تعلیم ان کی غربت کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ اسکولوں کے مسلسل بند رہنے۔کتابوں کی عدم دستیابی ٹیلی تعلیم کے ذرائع کا نہ ہونا کہیں اسکولوں میں بہت بڑے ڈراپ آؤٹ کا باعث نہ بن جائے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ گھروں میں بیٹھے تمام بچوں کو فوری کتابوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور اساتذہ کے ذریعے بچوں کی تعلیمی رہنمائی کا مناسب انتظام کیا جائے۔