امارات نے کورونا کی فوری تشخیص کرنے والا لیزر آلہ تیار کر لیا
اس آلے سے خون کے خلیوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا چند سیکنڈز میں پتا چل جاتا ہے
محمد عرفان بدھ 20 مئی 2020 10:01
(جاری ہے)
اس سے یو اے ای میں کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کا دائرہ کار پھیلانے میں مدد ملے گی۔
وام نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ محققین وائرس سے متاثرہ خون کے خلیوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کررہے ہیں۔یہ نیا آلہ وائرس سے متاثر ہونے والے خون کے خلیوں کا فوری طور پر سراغ لگا سکے گا۔اس لیزر آلے کی تیاری پر کام کرنے والے محققین کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر پرمود کمار نے کہا ہے کہ” یہ نیا آلہ صارف دوست ہے،ضرررساں نہیں اور کم لاگت ہے۔“ان کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹنگ ڈیوائس کو اسپتالوں اور عوامی مقامات ،دونوں جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ معمولی سے تربیت کے بعد اس کو گھروں میں کرونا کے ٹیسٹ اور نگرانی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ہمیں یہ یقین ہے کہ یہ لیزر آلہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کاوشوں میں اہم ایجاد ثابت ہوگا۔ریسرچروں نے اس آلے کے موٴثر ہونے کی جانچ کرنے کے لیے اس کو مرحلہ وار ٹیسٹوں میں استعمال کیا ہے۔ پھر اس کی مختلف آزمائشیں کی گئی ہیں اور یہ عمل مختلف مراحل میں کیا گیا ہے۔وام کے مطابق اس ڈیوائس کے موجدین کو امید ہے کہ یہ آیندہ چند ماہ میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔اماراتی وزیر صحت عبدالرحمان الاویس کا کہنا ہے کہ یو اے ای نے کووِڈ-19 کے جلد اور تیزی سے سراغ لگانے کے لیے ہمیشہ ایجادات کو اپنایا ہے۔ہمیں فخر ہے کہ اب ہم ایک ایسی ٹیکنالوجی ملاحظہ کریں گے جس کے ذریعے ہمیں اپنے لوگوں کو بہتر تحفظ مہیا کرنے میں مددملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.