کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والا سعودی ہیلتھ ورکر چل بسا
کنگ عبدالعزیز اسپتال کا میل نرس خالد الحسینی الشریف میں ایک ماہ قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی ، زیر علاج رہنے کے دوران دم توڑ گیا
محمد عرفان بدھ 20 مئی 2020 12:53
(جاری ہے)
خالد الشریف کے بھائی حسین الشریف بھی میل نرس کے طور پر خدمت انجام دے رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی خالد نے بیماری کی علامات ظاہر کیں ، اس نے اپنے آپ کو خاندان کے دیگر افراد سے الگ کر لیا تھا تاکہ یہ وائرس دوسروں میں منتقل نہ ہو۔
اس نے سانس لینے میں دشواری کی شکایت کرنا شروع کردی اور پھر اس کے گردے ٹھیک کام نہیں کر رہے تھے جس کے بعد دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑا،ذیابیطس کے باعث اس کی قوت مدافعت کمزور پڑ گئی تھی۔خالد الحسینی گذشتہ 15 سال سے بطور میل نرس شعبہ صحت میں خدمات انجام دے رہے تھے ان کے سوگوار اہل خانہ میں دو بھائی اور ایک بہن کے ساتھ سات سالہ بیٹا ہے۔دریں اثناء گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے خالد الحسینی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔گذشتہ روز خالد الشریف کے جنازے پر سوگواران نیان کی بہادری کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال اور پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کیا۔ان کا کہنا تھا کہ خالد ایسا شخص تھا جس نے اپنی زندگی صحت کی خدمت میں داو پر لگا دی اور جس نے اپنے فرائض کی ادائیگی کوعقیدت جانا اور وہ کبھی بھی اس کام سے مایوس نہیں ہوئے تھے۔مکہ مکرمہ میں شعبہ صحت کے ایک ذمہ دار کا کہنا تھا کہ شعبہ طب "اپنے ہیروز میں سے ایک کے بچھڑنے پر گہرے رنج و غم میں مبتلا ہے لیکن اسی کے ساتھ ہی خالد الحسینی پر فخر بھی ہے جس نے کورونا وائرس جیسے مہلک مرض سے لڑنے کے لئے سب سے آگے کھڑے ہونے والوں میں اپنا نام لکھوا لیا ہے۔"دیگر سوگواروں اور ساتھیوں نے بھی خالد کو اسپتال کے بہترین طبی عملے میں سے ایک اور دوسروں کے لئے متاثر کن رول ماڈل بتایا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.