تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 85 ہزار کیوسک کر دیا گیا

بدھ 20 مئی 2020 17:29

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 85 ہزار کیوسک کر دیا گیا، ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے سے تربیلا بجلی گھر کے مزید پیداواری یونٹ نے پیداوار شروع کردی۔تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 85 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد52 ہزار پانچ سو کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافہ سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار ایک ہزار آٹھ سو میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ تربیلا بجلی گھر کے 13پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جبکہ چار پیداواری یونٹ بند ہے۔تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے سے ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1457.70 فٹ پر آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :