اسلام آبادہائیکورٹ نے سی ڈی اے افسران کی تنزلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

جمعرات 21 مئی 2020 19:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے سی ڈی اے افسران کی تنزلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت افسران کی تنزلی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماعت کے دوران عدالت نے استفسارکیاکہ کیا سی ڈی اے افسران کو نوٹس جاری کرکے صفائی کا موقع دیا گیا جس پر سی ڈی اے حکام کی طرف سے بتایاگیاکہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی گئی،جس پر عدالت نے کہاکہ جن افسران کی تنزلی کی گئی انہیں الگ صفائی کا موقع نہیں دیا گیا، جس پر سی ڈی اے وکیل نے کہاکہ کیس کی تیاری کے لیے وقت دیا جائے، جس پر جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ10روز ہوگئے آپ سے جواب نہیں مانگا صرف ایک سوال پوچھا،پٹیشنز کا فیصلہ ہونے تک افسران کی تنزلی کا نوٹیفیکیشن معطل رہے گا اور سماعت ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :