سپریم کورٹ نی عدالت عظمیٰ کے پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور لاہور، کراچی رجسٹریوں کیلئے عدالتی بنچز کا روسٹرم جاری کر دیا

جمعہ 22 مئی 2020 17:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) سپریم کورٹ نے 28 مئی سے 29 مئی 2020ء تک کیلئے عدالت عظمیٰ کے پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور لاہور، کراچی رجسٹریوں کیلئے عدالتی بنچز کا روسٹرم جاری کر دیا ہے۔ اس دوران پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں تین بنچ، لاہور رجسٹری میں تین بنچ جبکہ کراچی رجسٹری میں دو بنچ کیسز کی سماعت کریں گے۔

جمعہ کو سپریم کورٹ سے جاری کردہ عدالتی روسٹرم کے مطابق 28 مئی 29 مئی تک سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں تین بنچز مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔ اس دوران پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں بنچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل ہو گا۔ بنچ دو میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

بنچ تین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سردار طارق مسعودپر مشتمل ہوگا ،اس دوران سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کیلئے تین بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ لاہور رجسٹری میں بنچ ون جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس سیّد مظہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا۔ بنچ ٹو میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سید منصور علی شاہ شامل ہوں گے۔ بنچ تھری میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے۔

اس دوران سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دو بنچ کیسز کی سماعت کریں گے۔ عدالت عظمیٰ کی کراچی رجسٹری میں بنچ ون جسٹس مقبول باقر اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہوگا۔ بنچ ٹو میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔ دوسری جانب یکم جون سے 5 جون 2020ء تک سپریم کورٹ اسلام آباد سیٹ میں مختلف کیسز کی سماعت کیلئے 7 بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں جس میں بنچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل ہو گا۔

بنچ دو میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے۔ بنچ تین جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل ہو گا۔ بنچ چار میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود شامل ہوں گے۔ بنچ پانچ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہو گا۔ بنچ 6 میں جسٹس منظور ملک اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہوں گے۔ بنچ سات جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہو گا۔