سکھر میں پیاسے شہریوں کا ہاتھوں میں مٹکے اور خالی برتن اٹھا کر پانی کی قلت کے خلاف احتجاج

ڈی سی صاحب پانی دو میئر صاحب پانی دو کی نعرے بازی، رمضان المبارک میں بھی سکھر کے شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں، رہنماؤں کا خطاب

جمعہ 22 مئی 2020 23:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) سکھر میں پیاسے شہریوں کا ہاتھوں میں مٹکے اور خالی برتن اٹھا کر پانی کی قلت کے خلاف احتجاج، ڈی سی صاحب پانی دو میئر صاحب پانی دو کی نعرے بازی، رمضان المبارک میں بھی سکھر کے شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں، رہنماؤں کا خطاب تفصیلات کے مطابق سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں ماہ صیام میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے شہر کے مختلف علاقوں گوپانگ محلہ ،واری تڑ،ریتی لائن،بروہی محلہ و دیگر میں پانی کی قلت کے خلاف شہریوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے ہاتھوں میں مٹکے اور خالی برتن اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین ڈی سی صاحب پانی دو میئر صاحب پانی دو کی نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل سماجی رہنماؤں اشفاق بھٹی ،نصیر گوپانگ،عامر بلوچ ،حبیب اللہ انصاری و دیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر شہر دریا کے کنارے پر واقع ہے مگر یہاں کے شہریوں کو ماہ صیام میں بھی پینے کے پانی سے محروم رکھاگیا ہے مختلف علاقوں میں کربلا کاسماں ہے اور لوگ پانی کی بوندبوند کو ترس گئیہیں مگرسکھر کی ضلع میونسپل انتظامیہ نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی شروع کرکے شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے بصورت دیگراحتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔