عیدپرفلم ’’عشق میراانمول‘‘کے چندگانے یوٹیوب چینل ’’ماہیہ پروڈکشن‘‘ پرریلیزکئے جائیں گے

مرکزی کردارصفدرماہی نے اداکیا ، مقابل ہیروئن کا کردارصائم علی اورنادرہ چودھری نے نبھایا

ہفتہ مئی 15:38

عیدپرفلم ’’عشق میراانمول‘‘کے چندگانے یوٹیوب چینل ’’ماہیہ پروڈکشن‘‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) ماہیہ پروڈکشن کے بینرتلے بنائی جانے والی میگا بجٹ اورملٹی اسٹارزکاسٹ پر مبنی نوجوان پروڈیوسرنعیم خان کی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘کے چندگانوں کوعید پر سوشل میڈیا پر ریلیزکردیا جائے گا،یہ گانے یوٹیوب پربنائے جانے والے چینل ’’ماہیہ پروڈکشن‘‘پر اپ لوڈکئے جائیں گے،مذکورہ فلم کا مرکزی کردارلیجنڈ گلوکار واداکارصفدرماہی نے اداکیا ہے جبکہ ان کے مقابل فلم میں ہیروئن کا کردارصائم علی اورنادرہ چودھری نے نبھایا ہے،فلم کی کاسٹ میں شفقت چیمہ،راحیلہ آغا،انیلہ آغا،مہر اخترخان،خاورخان،باسوچودھری،سویراشیخ،موسمہ علی،دردانہ رحمن،لائبہ خان،علی مون،رومان خان ،اچھی خان،احمدچیمہ،فیصل کھچی ، ودیگرفنکارشامل ہیں،یہ فلم تقریبا مکمل ہوچکی ہے،چندسین باقی ہیں،فلم میں گیتوں کی شاعری اکرم خیال ،ایم اے تبسم،مشتاق علوی،اقبال قیصر،نزیرعباس نے لکھی ہے،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن جبکہ گلوکاروں میں سائرہ نسیم،نورافشاں،صفدرماہی،عمران شوکت علی،نصیبولال ،ناہیدطالب شامل ہیں،مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ،پروڈیوسرنعیم خان ہیں۔