حرمین شریفین میں عام نمازیوں کے بغیر نماز عید ادا کی جائے گی

سعودی حکومت کی جانب سے مملکت بھر کی مساجد میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 23 مئی 2020 23:57

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبوی?) میں نماز عید اداکرنیکی منظوری دے دی۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں 24 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی تاہم کورونا وائرس کے باعث مساجد میں نمازوں کو محدود کردیا گیا ۔سعودی حکومت کی جانب سے مملکت بھر کی مساجد میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور عوام سے گھر میں ہی نماز پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت نے مساجد کی انتظامیہ کو عید کی تکبیرات لاؤڈ اسپیکر پر پڑھنے کی اجازت دی ہے۔دوسری جانب سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ) میں نماز عید اداکرنیکی منظوری دے دی۔ حرمین پریذیڈنسی کیسربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے مطابق حرمین شریفین میں نماز عید کیلئے عام نمازیوں کی شرکت معطل رہے گی اور صرف حرمین شریفین کے عملے کے ارکان نماز ادا کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ حرمین کو وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے نماز عید میں عوام کی شرکت معطل رہے گی۔