دُبئی کے ولی عہد نے 27 مئی سے تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کر دیا
تجارتی ادارے روزانہ صبح 6 سے رات 11 بجے تک کُھلے رہیں گے، لوگوں کو سماجی فاصلے کے ساتھ آزادنہ نقل و حرکت کی اجازت ہو گی، سینما، سپورٹس سینٹرز، جِمز اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس بھی کھولے جا رہے ہیں
محمد عرفان منگل 26 مئی 2020 10:10
(جاری ہے)
دُبئی ایئرپورٹ امارات آنے والے مسافروں اور ٹرانزٹ مسافروں کے لیے کُھلا رہے گا، تاہم امارات آنے والے مسافروں کو 14 روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔
تمام کلینکس اور ENTبھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ڈھائی گھنٹے سے کم وقت کی سرجریا ں کی کرنے بھی اجازت ہو گی۔سینما بھی کھول دیئے جائیں گے مگر اس تفریح سے لطف اندوز ہونے کے لیے سماجی فاصلے کے ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس اور بچوں کے ٹریننگ اینڈ ٹریٹمنٹ انسٹی ٹیوٹس بھی کھولے جا رہے ہیں۔ دُبئی آئس رِنگ اور دُبئی ڈولفیرینیم جیسے تفریحی مقامات بھی کھولے جا رہے ہیں۔ تاہم آکشنز کا عمل آن لائن ہی ہو گا۔12 سال سے کم عمر بچوں ، بیماریوں میں مبتلا افراد اور 60سال سے زائد عمر کے لوگوں کو شاپنگ مالز، سینما، جمز اور تعلیمی اداروں میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔اگلے چند ہفتوں میں مزید تجارتی شعبوں کو کھول دیا جائے گا۔ تاہم لوگوں کے لیے 6فٹ کے سماجی فاصلے کی پابندی کرنا لازمی ہو گی اور فیس ماسک کے بغیر باہر نکلنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سینی ٹائزر کا استعمال اور ہاتھوں کو صابن سے بیس سیکنڈ تک دھونے کی ہدایات پر بھی عمل کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران ولی عہد شیخ حمدان نے دُبئی حکام کو تاکید کی کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کروانے کے پابند ہوں گے۔ کوروناسے بچاؤ کے لیے دُبئی میں موجود ہر فرد کو ذمہ داری نبھانا ہو گی، تاکہ تمام انسانی سرگرمیاں پہلے کی مانند معمول پر لوٹ آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ کورونا وبا کے باعث پیدا ہونے والے عالمی بحران نے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے تاہم اماراتی معاشرہ ہر چیلنج پر پورا اتر کر رہے گا‘۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.