اعلی جرمن عدالت کا فوکس ویگن کے خلاف فیصلہ

منگل 26 مئی 2020 11:35

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) جرمنی میں فیڈرل کورٹ آف جسٹس نے کارساز کمپنی فوکس ویگن کے خلاف فیصلہ سنایا ہے کہ کمپنی کو اپنے متاثرہ صارفین کو ہرجانے کی رقم ادا کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے کے مطابق کار جتنی چلی ہو، اس پر دارومدار ہو گا کہ متاثرہ صارف کو کتنی رقم ادا کی جائے۔ پانچ برس قبل سامنے آنے والے اس اسکینڈل کو نہ صرف جرمنی بلکہ عالمی سطح پر کافی توجہ حاصل ہوئی۔ فوکس ویگن کی کئی گاڑیوں میں ایسا خفیہ نظام نصب تھا، جو دھوئیں کے اخراج کی اصل مقدار سے کم دکھاتا تھا۔