میری اعجاز اسلم کے ساتھ بڑی مضبوط دوستی ہے جو17سالوںسے برقرار ہے‘ فیصل قریشی

ایک بار اعجاز اسلم کو ان کی ہی پروڈکشن سے کٹ کرایا،اعجاز اسلم نے اس کا ذرا بھی برا نہیں منایا

منگل 26 مئی 2020 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ میری اعجاز اسلم کے ساتھ بڑی مضبوط دوستی ہے ،ہماری دوستی کا آغاز2003ء میں ہوا تھا اوریہ سلسلہ آج بھی بر قرار ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ میں کراچی سے لاہور آگیا تھا اور کراچی میں ایک ایوارڈ شو میں میری نامزدگی ہوئی لیکن جب میں حال میں داخل ہوا تو میرا ایوارڈ ہمایوں سعید کو دیا جا چکا تھاجس پر اعجاز اسلم نے کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور اس کے بعدہم ایک دوسرے کے لازم و ملزوم ہو گئے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک دفعہ اپنے دوست اعجاز اسلم کو ڈرامے سے کٹ کرا کے کامران جیلانی کو شامل کرایا کیونکہ اس ڈرامے میں میرے چھوٹے بھائی کا کردار تھا اور اعجازاسلم کی شکل مجھ سے نہیں ملتی تھی اس لئے کامران جیلانی کو شامل کیا گیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اعجاز اسلم کی ہی پروڈکشن تھی او ران کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے اس کا برا نہیں منایا ۔

متعلقہ عنوان :