عظمیٰ خان اور ہما خان کے کپڑے گیلے اور پاؤں پر خون

کیا دونوں پرمٹی کا تیل پھینک کر بد ترین تشدد کیا گیا؟ ویڈیو اور تصاویر نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 27 مئی 2020 12:58

عظمیٰ خان اور ہما خان کے کپڑے گیلے اور پاؤں پر خون
کراچی ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 مئی 2020ء ) عظمیٰ خان اور ہما خان کے کپڑے گیلے اور پاؤں سے خون نکل رہا تھا . کیا دونوں پر بد ترین تشدد کیا گیا، ویڈیو اور تصاویر نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون جوانی پھر نہیں آنی فلم کی اداکارہ عظمیٰ خان پر بھڑک گئی ہیں اور ان پر اپنے شوہر کےساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کے شک کی بنا پر سخت لہجہ میں نظر آتی ہیں۔

خاتون نے دونوں سے سوال کیا کہ کیا تم دونوں کا میرے شوہر کے ساتھ رشتہ کیا ہے۔ جس پر عطمیٰ خان خاتون کو آنٹی بول دیتی ہیں ، خاتون ردعمل دیتے کہتی ہے کہ میں تمہیں آنٹی لگتی ہوں ، تم 34 سال کی ہو میں 40 سال کی ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عظمیٰ خان ڈری ہوئی ہما خان کے پیچھے چھپی ہوئی ہیں اور بات بات پر معذرت کرتی نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عظمیٰ خان کو خاتون کی جانب سے تھپڑ بھی مارا گیا ہے جس کے باعث وہ اپنا ہاتھ اپنے چہرے پر رکھے ہوئی ہیں۔

تاہم عظمیٰ خان اور ہما خان کے گیلے کپڑے اور پاؤں سے نکلتے خون کی سوشل میڈیا پر زیر گردش کچھ تصاویر اور ویڈیوز نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں ۔
اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عظمیٰ خان اور ہما خان کے کپڑے گیلے ہیں اور ان کے پاۤؤں سے خون نکل رہا ہے۔ دوسری جانب ایسا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ان دونوں بہنوں پر مٹی کا تیل ڈالا گیا تھا جس کے باعث ان کے کپڑے گیلے تھے ۔
اس حوالے سے حسان نیازی کی جانب سے بھی ٹویٹ کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ تاہم اس میں کتنی حقیقت ہے اس حوالے سے کچھ بھی کہا جانا قبل از وقت ہو تا۔

متعلقہ عنوان :