نوشہرہ، بیٹے نے باپ پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا

بدھ 27 مئی 2020 18:20

نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) نوشہرہ کے علاقے امان کوٹ نے بیٹے نے باپ پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ بیٹے باپ کو نشہ کرنے سے منع کررہے تھے، باپ کے انکار پر بیٹے نے طیش میں آکر باپ پر فائرنگ کردی، تفصیلات کے مطابق شمس نہار نے زخمی حالت میں پبی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹا شیر خان نے میرے ساتھ بحث وتکرا ر شروع کیااور اس کے بعد مجھ پر پستول نکال کر فائرنگ شروع کردی جس سے میں زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افیسر ظاہر شاہ کے مطابق زخمی شمس النہار جو کہ باپ دادا کی زمینیں فروخت کرکے اپنے لیے نشہ خریدتا اور فروخت بھی کرتا تھا اس پر بیٹے نے باپ کو کہا کہ آپ یہ نشہ چھوڑ دیں اور سنبھل جائے جس پر باپ نے تکرار کیا جس پر بیٹے نے طیش میں آکر اس پر فائر کرکے زخمی کردیا اور خود ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :