عثمان ملک مجھے دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ آمنہ کے والد کی جانب سے مجھے مختلف طرح کی آفرز بھی کی جارہی ہیں، حسان نیازی

ملک ریاض کی نواسی آمنہ عثمان نے ویڈیو پیغام میں میرا نام لے کر مجھے معاملے میں ملوث کرنے کی کوشش کی، ایف آئی اے سائبرکرائم سیل میں کل شکایت درج کرواؤں گا: وکیل عظمیٰ خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 28 مئی 2020 00:23

عثمان ملک مجھے دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ آمنہ کے والد کی جانب سے مجھے مختلف ..
لاہور ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی 2020ء ) عثمان ملک مجھے دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ آمنہ کے والد کی جانب سے مجھے مختلف طرح کی آفرز بھی کی جارہی ہیں، تشدد کا نشانہ بننے والی اداکارہ عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملک ریاض کی نواسی آمنہ عثمان نے ویڈیو پیغام میں میرا نام لے کر مجھے معاملے میں ملوث کرنے کی کوشش کی، ایف آئی اے سائبرکرائم سیل میں کل شکایت درج کرواؤں گا۔

حسان نیازی نے مزید بتایا ہے کہ انہیں عثمان ملک کی جانب سے دھمی آمیز پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں جبکہ آمنہ کے والد نے انہیں کیس میں سمجھوتہ کرنے کیلئے کئی آفرز بھی کی ہیں اور میں نے تمام آفرز ٹھکرا دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون آمنہ عثمان کا کہنا ہے کہ وہ عثمان ملک کی بیوی ہیں اور انکے خاوند عثمان کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں ہے، حسان نیاز صرف پیسے لینے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں۔

آمنہ عثمان نے کہا ہے کہ حسان نیازی نے ہم سے رابطہ بھی کیا کہ لڑکیوں کو پیسے دیے جائیں لیکن میں نے انکار کردیا کیوںکہ ہم حق پر ہیں۔ آمنہ عثمان نے کہا ہے کہ ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے کسی کے گھر میں گھس کر کوئی کام کیا حالانکہ یہ سب غلط ہے۔ وہ میرے شوہر عثمان کا ہی دوسرا گھر ہے اور میں اسکے پیچھے ہی وہاں گئی تھی۔ آمنہ نے کہا کہ وہ لڑکی میری 13سالہ شادی کو خراب کرنے کی کوشش کررہی تھی اور میں نے اسے اس سے قبل کئی بار منع بھی کیا تھا میرا 11سال کا بیٹا ہے اور میں نے عثمان کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ اصل غلطی اسکی ہے اور اگر کوئی اصل مجرم ہے تو وہ عثمان ہے