بینک آف پنجاب کی نان انٹرسٹ/مارک اپ آمدن میںتین ماہ کے دوران 150 فیصد اضافہ

جمعرات 28 مئی 2020 13:25

بینک آف پنجاب کی نان انٹرسٹ/مارک اپ آمدن میںتین ماہ کے دوران 150 فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) بینک آف پنجاب (بی او پی) کی نان انٹرسٹ/مارک اپ آمدن میں رواں سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران 150 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بینک کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا مارچ 2020ء کیلئے بی او پی کی نان انٹرسٹ انکم 2 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران بینک کی آمدنی 80 کروڑ روپے رہی تھی۔ اس طرح گذشتہ سال کے پہلے تین ماہ کے مقابلہ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینک آف پنجاب کی نان انٹرسٹ/مارک اپ آمدن میں ایک ارب 20 کروڑ روپے یعنی 150 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :