آئی سی ای میں چینی، کافی اور کوکوا کے نرخوں میں کمی

جمعرات 28 مئی 2020 14:22

آئی سی ای میں چینی، کافی اور کوکوا کے نرخوں میں کمی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی، کافی اور کوکوا کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ہانگ کانگ کے مسئلے پر امریکا چین کشیدگی ہے۔ایکسچینج میں خام چینی کے سہ پہر کے وقت جولائی کے لیے سودے 0.3 سینٹ (2.4 فیصد) گر کر 10.79 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔سفید چینی کے اگست کے لیے سودے 7 ڈالر (1.9 فیصد) کم ہوکر 370 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

(جاری ہے)

اربیکا کافی کے جولائی کے لیے سودے 2.8 سینٹ (2.7 فیصد ) گر کر 1.0230 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے جولائی کے لیے سودے 1 ڈالر (0.1 فیصد) کمی کے ساتھ 1218 ڈالر فی ٹن طے پائے۔کوکوا کے نیویارک کے لیے جولائی کے سودے 40 ڈالر (1.7 فیصد) گر کر 2354 ڈالر فی ٹن طے پائے۔کوکوا کے لندن کے لیے جولائی کے سودے 19 پائونڈ سٹرلنگ اضافے کے ساتھ 1924 پائونڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔

متعلقہ عنوان :