امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکیوں کی جاسوسی بارے ایوان نمائندگان میں پیش کئے گئے بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی

جمعرات 28 مئی 2020 16:37

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکیوں کی جاسوسی بارے ایوان نمائندگان ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاسوسی کے اقدامات پر ایوان نمائندگان میں پیش کئے جانے والے فارن انٹیلیجنس سرویلیئنس ایکٹ کو ویٹو کرنے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

اس بل کے تحت جاسوسی کے ذرائع کی ختم ہونے والی مدت میں توسیع کی جانا تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں غیر ملکیوں کی جاسوسی کے قانون کے حوالے سے کہا کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان نے اس بل کو منظور کرلیا تو وہ اسے فوری طور پر ویٹو کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :