مصر میں لیڈی ڈاکٹر کی کورونا مریض سے منگنی کی حقیقت سامنے آ گئی

منگنی کرنے والے دونوں جوان ڈاکٹرز ہیں،کورونا کی وجہ سے اسپتال میں مختصر تقریب میں منگنی کی،ڈاکٹر مصباح نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 30 مئی 2020 11:17

مصر میں لیڈی ڈاکٹر کی کورونا مریض سے منگنی کی حقیقت سامنے آ گئی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-30مئی2020ء) مصر میں ڈاکٹر کی کورونا مریض سے منگنی کی حقیقت سامنے آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،یہ مہلک وائرس جہاں اب تک کئی لوگوں کی جانیں نگل چکا ہے وہیں اس نے کئی خواب بھی چکنا چور کر دئیے ہیں۔وبا کی وجہ سے کئی شادیاں بھی ملتوی ہو گئیں۔تاہم ایک ایسا جوڑا بھی ہے جنہوں نے اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے کورونا وائرس کو آڑے نہ آنے دیا۔

سوشل میڈیا پر دو روز سے ایک جوڑے کی تصاویر وائرل ہیں جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ جوڑے کا تعلق مصر سے ہے۔بتایا گیا کہ لڑکا کرونا کا مریض ہے جبکہ لڑکی ڈاکٹر ہے۔کہاگیا کہ کہ محمد فاہمے کورونا کے مریض تھے اور علاج کے دوران ڈاکٹر مصباح کی محبت میں گرفتار ہوئے،جس کے بعد انہیں شادی کا پیغام دیا دیا اور دونوں نے منگنی کرلی۔

(جاری ہے)

تاہم ڈاکٹر مصباح نے اپنے فیس بک پیج پر ایسی تمام باتوں کی تردید کردی ہے۔

دراصل مصباح اور محمد فاہمے دونوں ڈاکٹرز ہیں۔اور مصر کے شہر منصورہ کے دارالشفا اسپتال میں کام کرتے ہیں۔دونوں ینگ ڈاکٹرز کو کورونا وارڈ میں ڈیوٹی کے دوران ایک دوسرے سے محبت ہوئی۔
دونوں نے سماجی فاصلے کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اسپتال میں ہی مختصر منگنی کی تقریب کی۔ڈاکٹر جوڑی نے فوٹوگرافر محمد سلیم کو اس تقریب کے موقع پر ایک دلچسپ تفریحی فوٹوشوٹ کے لیے مدعو کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ڈاکٹر مصباح کی فیس بک پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں اپنی تصویروں پر دنیا بھر سے ملنے والے مثبت ردعمل کی توقع نہیں تھی۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے اہلخانہ کی خیریت دریافت کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
۔قبل ازیں