عثمان ملک کی وجہ سے 2 بار گھر تبدیل کیا

عثمان ملک مجھ سے شادی کے وعدے کرتا رہا،ڈیرھ ماہ قبل اس نے کہا کہ میں جلد بحریہ چھوڑنے لگا ہوں،اس کے بعد مجھے کسی کا ڈر نہیں ہو گا اور ہم شادی کر لیں گے۔عظمیٰ خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 30 مئی 2020 12:57

عثمان ملک کی وجہ سے 2 بار گھر تبدیل کیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی 2020ء) : اداکارہ عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ عثمان ملک کی وجہ سے 2 بار گھر تبدیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ عظمی خان کا کہنا ہے کہ عثمان ملک کے ساتھ میرا دو سال سے تعلق تھا۔وہ بار بار مجھ سے شادی کے وعدے کر رہا تھا تھا۔لیکن میں نے عثمان ملک سے کہا کہ جب تک تم اپنے گھر والوں کو اعتماد میں نہیں لوگے ایسا نہیں ہوسکتا۔

اس کے بعد میں نے عثمان کی وجہ سے ہی اپنا گھر تبدیل کرلیا۔لیکن آج کل کسی کے گھر کا بھی پتہ کروانا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔تین چار ماہ بعد عثمان ملک نے میرے گھر کا پتہ کروایا اور دوبارہ شادی کا کہنا شروع کر دیا اور کہا کہ بس میں بحریہ چھوڑ رہا ہوں۔پھر مجھے کسی چیز کا ڈر نہیں ہوگا اور میں تم سے شادی کر لوں گا۔

(جاری ہے)

عظمی خان نے کہا کہ میں عثمان ملک کے ساتھ تعلق نہیں رکھنا چاہتی تھی لیکن اس کے باوجود بھی وہ میرے گھر آیا۔

ڈیڑھ مہینہ پہلے ہماری دوبارہ بات شروع ہوئی۔عثمان ملک نے کہا کہ مجھے تھوڑا سا وقت چاہیے، میں بحریہ چھوڑنے لگا ہوں،اپنا کام ان کے حوالے کرنے کے بعد میں کسی کی نہیں سنوں گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے صرف ہماری ویڈیوز سامنے آئیں جس کے بعد دوسری ویڈوز بھی انکی جانب سے ہی یا انکے خاندان سے ہی سوشل میڈیا میں لیک ہوئی ہیں۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ تمام واقعے کی ویڈیوز پشمینہ اور انکی ملازمہ نے بنائی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازمہ کیمرہ پکڑ کر ویڈیو بنا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کے گھر پر حملہ کیے جانے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ3 روز قبل سامنے آیا تھا۔ بتایا گیا کہ کچھ خواتین نے 12 مسلح گارڈز کے ہمراہ اداکارہ کے گھر پر دھاوا بولا اور شدید توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ اداکارہ اور ان کی بہن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دونوں بہنوں کو جنسی طور پر ہراساں بھی کیا گیا۔