میرے والد کی تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا‘ مریم نواز

نواز شریف کا خوف ناان کو جینے دیتا ہے نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے یہی انکی سزا ہے

ہفتہ 30 مئی 2020 19:01

میرے والد کی تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو ہر بار کی طرح الٹا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ میرے والد کی تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا، نواز شریف کو یہ اپنی پوری قوت اور طاقت کے اندھے استعمال کے باوجود نقصان نہیں پہنچا سکے، ان لوگوں نے میاں صاحب کو مارنے کی پوری کوشش کی لیکن اللہ نے بچا لیا،نواز شریف کا خوف ناان کو جینے دیتا ہے نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے یہی انکی سزا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نوازنے کہا کہ جو لوگ زبردستی آئی سی یو میں گھس کر میری بیہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیںان کے لئے میاں صاحب کی گھر کی خواتین/بچیوں سمیت چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہی ، اگر یہ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ جس طرح نواز شریف کی ایک جھلک سے ان کے مخالفین کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں اسی طرح اس تصویر سے جس طرح میاں صاحب کے چاہنے والے خوش ہوئے ہیں اور ان کو حوصلہ ملا ہے اس سے ان کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ ایسی حرکتوں سے یہ صرف اپنا مزید نقصان اور میاں صاحب کا انجانے میں فائدہ کر جاتے ہیں ۔

ان کو اصل تکلیف اس بات کی ہے کہ نواز شریف کو یہ اپنی پوری قوت اور طاقت کے اندھے استعمال کے باوجود نقصان نہیں پہنچا سکے، ان لوگوں نے میاں صاحب کو مارنے کی پوری کوشش کی لیکن اللہ نے بچا لیا۔ نواز شریف کا خوف ناان کو جینے دیتا ہے نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے یہی انکی سزا ہے۔