ڈیرہ اسماعیل خان، بادلوں اورٹھنڈی ہوائوں کے باعث جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اتوار 31 مئی 2020 17:35

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) بادلوں اورٹھنڈی ہوائوں کے باعث ڈیرہ میں جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 جبکہ کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ،محکمہ موسمیات نے ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیش گوئی پہلے سے ہی کی ہے جبکہ انتظامیہ کو بھی الرٹ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں تیز ہوااور آندھی کاسلسلہ جاری رہا جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بعض مقامات پر ہلکی بارش جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں زیادہ بارش ہوئی ،غیر معمولی بارش کے پیش نظر کسانوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :