جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوانے آل اپوزیشن پارٹیزمشاورتی اجلاس 6جون کو طلب کرلیا

اتوار 31 مئی 2020 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوانے آل اپوزیشن پارٹیزمشاورتی اجلاس 6جون کوپارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاورمیں طلب کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان جے یوآئی خیبرپختونخواکے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ حالات، کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال ، صوبائی حکومت کے غیرسنجیدہ اقدامات بالخصوص اٹھارھویں ترمیم کوختم کرنے اوراین ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے پربات ہوگی،اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، اسفندیارولی، سراج الحق اور آفتاب خان شیرپاوشرکت کریں گے۔

جبکہ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرمختیار شاہ باچہ،پختونخواملی عوامی پارٹی کے مختیار یوسفزئی، جے یو پی کے فیاض خان اور جمعیت اہلحدیث کے مولانا روح اللہ توحیدی بھی شرکت کریں گے۔قومی وطن پارٹی کے سکندرخان شیرپائو ،مسلم لیگ کے انجینئرامیرمقام اورمحمد ہمایوں خان کوبھی اجلاس میں مدعوکیا گیاہے، ترجمان جے یو آئی کے مطابق مشاورتی اجلاس تمام احتیاطی تدابیرکے تحت ہوگااورتمام جماعتوں کی متفقہ سفارشات اورتجاویزکی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔