ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت,بابراعظم کو مصباح الحق کی مکمل حمایت حاصل
نوجوان بیٹسمین کی قائدانہ صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے ، انٹر نیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کی بہترا نداز میں رہنمائی کرینگے ،کپتانی نے انہیں ذمہ دار بلے باز بنادیا:ہیڈ کوچ
ذیشان مہتاب پیر 1 جون 2020 11:24
(جاری ہے)
مصباح الحق کے مطابق گزشتہ برس بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان مقرر کرنا ایک تجربہ تھا جو کامیاب رہا ۔
یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کپتان بننے کے بعد اُن کی بیٹنگ پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے تاہم بابر اعظم نے توقعات اور قیادت کے دباؤ کو بخوبی ہینڈل کیا جبکہ بیٹنگ اور کپتانی میں توازن رکھا ۔ان کا کہنا تھا کہ قیادت کی ذمہ داری کے باوجود دورہ آسٹریلیا میں نظر آیا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ کا معیار مزید بہترہوا ،اسلئے گرانٹ فلاور کی بات میں وزن نہیں اور انکے بیان سے اتفاق نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ مصباح الحق کے مطابق ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم نے اچھی طرح سنبھالی اور اسی لئے فیصلہ کیا گیا کہ ان کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی بنا دیا جائے ، وہ نا صرف کپتانی کے چیلنج کیلئے تیار ہیں بلکہ دنیا کے ٹاپ بیٹسمین بننے کیلئے بھی بھرپور کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بابراعظم ہی گرین شرٹس کی قیادت کیلئے موزوں ترین کھلاڑی ہیں اور امید ہے کہ وہ دیگر کھلاڑیوں کیلئے مثال ثابت ہوں گے ، ان کیلئے میچوں میں بڑے فیصلے لینا بھی آسان ہے کیونکہ امید ہے دیگر کھلاڑی اُن کے اچھے کھیل کی وجہ سے ان کی ہدایات پر عمل کرینگے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.