حکومت معیشت کے تمام شعبوں پر یکساں توجہ دے کر برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق دائود

پیر 1 جون 2020 16:30

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ حکمت ٹیکسٹائل، زراعت اور انجینئرنگ سمیت معیشت کے تمام شعبوں پر یکساں توجہ دی رہی ہے تاکہ آئندہ چند ماہ کے دوران ملکی برآمدات کی صلاحیت کو بڑھایا جائے۔ ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کے باعث برآمدات کی صورتحال ٹھیک نہیں رہی ہے، اپریل 2020ء کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں برآمدات میں 54 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کے ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں ، برآمدات بڑھانے کیلئے ’’میڈ ان پاکستان‘‘ پالیسی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں کہا کہ اس حوالہ سے ایجنڈا کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے پاس ہے، وزارت تجارت صنعتی پیداوار میں اضافہ کیلئے آئندہ بجٹ میں ٹیرف سٹرکچر میں تبدیلی چاہتی ہے تاکہ میڈ ان پاکستان پالیسی کو کامیاب بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں پر یکساں توجہ دے کر پیداوار میں اضافہ کرکے برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :