میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی لیگل ٹیم اور سینئر وکیل سے میٹنگ ‘ بائی لاز کی تشکیل اور قانونی معاملات پر مشاورت

پیر 1 جون 2020 22:57

سکھر۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی لیگل ٹیم اور سینئر وکیل سے میٹنگ ‘ سکھر میونسپل کارپوریشن کے بائی لاز کی تشکیل اور قانونی معاملات پر مشاورت ‘ نئے سرے سے بائی لاز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ گزشتہ شب میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے میئر ہائوس پر بلدیہ اعلیٰ سکھر کے افسران میونسپل کمشنر محمد علی شیخ ‘ ٹیکسیشن آفیسر خالد جتوئی ‘ ایس پی او عابد علی انصاری ‘ اے ای او منظر ضیاء زیدی ‘ آفس سپرنٹنڈنٹ اسلام الدین شیخ اور لیگل ایڈوائزر خدا بخش چوہان پر مشتمل لیگل ٹیم کو طلب کیا اور ان سے بلدیہ اعلیٰ سکھر کے بائی لاز کے حوالے سے مشاورت کی ‘ میٹنگ میں سینئر وکیل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ادا علی حیدر دریشانی نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا تھا کہ بائی لاز نہ ہونے کی وجہ سے کئی معاملات میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ‘ پراپرٹیز لاز ‘ بلڈنگ لاز سمیت کئی ایسے مسائل ہیں جہاں قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ‘ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد بلدیہ اعلیٰ سکھر کے بائی لاز تشکیل دیئے جائیں تاکہ شہری مسائل قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے حل کرسکیں جبکہ شہریوں کو بھی قانون پر عملدر آمد کا پابند بنایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بائی لاز کی تشکیل کے حوالے سے اراکین کونسل نے بھی رضا مندی ظاہر کی ہے ‘ علی حیدر دریشانی کا سکھر کے سینئر اور قابل وکلاء میں شمار ہوتا ہے اسی لئے یہ اہم اور پیچیدہ ذمہ داری ہم انہیں سونپ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ شہری مفاد کیلئے بہترین بائی لاز تشکیل دیں گے۔ میٹنگ کے دوران سینئر وکیل ادا علی حیدر دریشانی نے بھی بائی لاز کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ لیگل ٹیم سے معاونت کی بھی درخواست کی جس پر میئر سکھر نے بلدیہ اعلیٰ سکھر کی لیگل ٹیم کو ایڈووکیٹ علی حیدر دریشانی کی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بائی لاز کی تشکیل پر جلد از جلد کام شروع کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :