ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے کمزور پڑنے کے دعوے مسترد کردیئے

منگل 2 جون 2020 11:10

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) عالمی ادارہ صحت نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس اپنی طاقت کھورہا ہے۔ منگل کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سے قبل اٹلی میں ایک سینیڑ ڈاکٹر نے کہا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ وائرس اب کم جان لیوا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

سین رافائل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ کے سربراہ پروفیسر البرٹو زنگریلو نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا وائرس اب کلینیکلی موجود نہیں ہے۔

تاہم کئی سائنسدانوں جن میں ڈبلیو ایچ او کے ماہرین بھی شامل ہیں کا کہنا ہے کہ اس خیال کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ ڈبلیو ایچ او میں وبائی امراض کی ماہر ماریا وین کیرکوف کا کہنا ہے کہ منتقل ہونے کی اہلیت کے اعتبار سے کورونا وائرس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور شدت کے لحاظ سے بھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :