وزیراعظم سے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کی ملاقات،ماحولیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی

وزیر اعظم کا وفاقی دارالحکومت کے قدرتی حسن کو محفوظ رکھنے اور ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت پر زور ماضی میں ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کی کاروائیوں کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں واقع گرین ایریاز کو شدید نقصان پہنچا ہے، گرین ایریاز کے تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے جائیں،اجلاس سے خطاب

منگل 2 جون 2020 22:01

وزیراعظم سے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کی ملاقات،ماحولیاتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) وزیر اعظم نے وفاقی دارالحکومت کے قدرتی حسن کو محفوظ رکھنے اور ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کی کاروائیوں کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں واقع گرین ایریاز کو شدید نقصان پہنچا ہے، گرین ایریاز کے تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے جائیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ملاقات کی جس میں معاون خصوصی علی نواز اعوان ، سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر سینئر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ملک امین اسلم نے وفاقی دارالحکومت کے قدرتی حسن اور ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے وزارت ماحولیات کی جانب سے شروع کیے جانے والے مختلف منصوبوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی ،ان منصوبوں میں بوٹینیکل گارڈن کا قیام، مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا تحفظ اور فروغ، وفاقی دارالحکومت کی تزئین و آرائش اور اسلام آباد چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن جیسے منصوبے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت میں واقع گرین ایریاز کے تحفظ کے لیے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے تمام گرین ایریاز کی نشاندہی کرکے انہیں مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا حصہ بنایا جائے گا۔وزیر اعظم نے وفاقی دارالحکومت کے قدرتی حسن کو محفوظ رکھنے اور ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کی کاروائیوں کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں واقع گرین ایریاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین ایریاز کے تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے جائیں۔ وفاقی دارالحکومت میں واقع کمرشل ایریاز ، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر کے باہر اور اردگرد گرین ایریاز میں واقع کار پارکنگ کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مشیر ماحولیات، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس مسئلے کے حل کے لیے تجاویز کو آئندہ دوہفتوں میں حتمی شکل دی جائے۔

متعلقہ عنوان :