پاکستان ریلوے کی جانب سے مزید 5 ٹرینوں کی بحالی کے بعد راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد جانے والی سرسید ایکسپریس اور لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس بھی فیصل آباد میں سٹاپ کریں گی، ترجمان فیصل ۱ٓباد ریلوے

بدھ 3 جون 2020 14:16

پاکستان ریلوے کی جانب سے مزید 5 ٹرینوں کی بحالی کے بعد راولپنڈی سے براستہ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) پاکستان ریلوے کی جانب سے مزید 5 ٹرینوں کی بحالی کے بعد راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد جانے والی سرسید ایکسپریس اور لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس بھی فیصل آباد میں سٹاپ کریں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل ۱ٓباد ریلوے نے بتایا کہ اب 4 سے بڑھا کر 6 اپ اور 6 ڈائون کی ٹرینوں کو فیصل آباد میں سٹاپ مل گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی جانب سے مزید ٹرینوں کی بحالی کے اعلان کے بعدوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے مزید ٹرینوں کو بحال کیا گیاہے اس طرح 20 مئی سے آپریشنل ہونے والی 30 ٹرینوں میں فیصل آباد کو چار اپ اور چار ڈائون کی ٹرینوں کے سٹاپ ملے ہیں جس سے مسافروں کو شاندار سفری سہولیات دستیاب ہوسکیں گی۔