وفا قی پولیس کی جرائم میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون،25 ملزمان گرفتار ،قبضہ سے اسلحہ ،منشیات و دیگر سامان بر آمد

ڈی آئی جی آ پر یشنزکاپولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان جر ائم پیشہ عناصر کیخلا ف کر یک ڈائون کر تے ہوئے انکی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں، شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئیگی،وقا ر الدین سید

بدھ 3 جون 2020 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) وفا قی پولیس نے کا ر و مو ٹر سائیکل چوری ، گھریلو چوری ، منشیا ت فروشی و دیگر جر ائم میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری کر یک ڈائون کے دوران 25 ملزمان کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے مسروقہ کا ر ، مو ٹر سائیکل ،نقدی ، ایل ای ڈیز ، کیمرے ،گھڑیاں، موبائل فونز ،لیپ ٹاپز 50 ہزار نقدی اور واردات کے دوران استعمال ہونے والے آلات ، بھاری مقدارمیں چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس پی سٹی زون عمرخان کی ہدایت پراے ایس پی حمزہ امان اللہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہومعہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث سرکردہ رکن رحمت اللہ افغانی کو گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضہ سے مسروقہ موٹرسائیکل، ایل ای ڈیز ، کیمرے ،گھڑیاں، موبائل فونز ،لیپ ٹاپز 50 ہزار نقدی اور واردات کے دوران استعمال ہونے والے آلات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں چوری کی متعدد وارداتیں کا انکشاف کیا ہے ،ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دو سری جا نب ایس پی صدر سر فراز احمد کی ہد ایت پر ڈی ایس پی خا لد محمود اعوان کی زیر نگر انی ایس ایچ او سب انسپکٹر شبیر احمد ، اے ایس آئی محمد اکرم معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم سرور خلیل اور باسط کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمدکرلی ، پولیس ٹیم نے ایک اور کا رروائی کے دوران ملزم فضل الر حمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے کرولا کا ر رجسٹر یشن نمبر ANZ-523ضلع شیخو پو رہ کی مسروقہ پا ئی گئی بر آمد کرلی،رمنا پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث تین ملزمان ذیشان ، حمزہ اور حما د کو گرفتار کرکے مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیا ، جبکہ چوری کی واردات میں ملوث ملزم حسنین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے نقدی برآمد کرلی ،، علا وہ ازیں ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی ہد ایت پرایس ایچ او تھا نہ نیلو ر انسپکٹر ستا ر بیگ ، سب انسپکٹر محمد اسحا ق معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم ریا ض بٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 500گر ام چرس برآمد کرلی ، جبکہ شہزاد ٹا ئون پولیس نے متعین شاہد کو گرفتار کرکے 50لیٹر شراب برآمدکرلی ، سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم محمد ارشاد خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 220گر ام چرس بر آمدکرلی، بنی گا لہ پولیس نے دو ملزمان ابر ار اور اسرار شاہ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے دو پسٹل 32بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ،کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم شان شوکت، سلا مت مسیح اور عابد مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی40لیٹر شراب اور 130گر ام چرس بر آمد کرلی، تر نو ل پولیس نے بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر ملزم مدثر مسعود کو گرفتار کرلیا ، شمس کا لو نی پولیس نے سیف ستا ر مسیح کو گرفتار کرکے 25لیٹر شراب بر آمد کرلی ، لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے گھریلو چوری کی واردات میں ملوث گھر یلو ملازمہ حمیر ا کو گرفتار کرلیا ، ، ملزما ن کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلائی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران 06 مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنزوقا ر الدین سید نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہوئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔

شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔