چین نے ہانگ کانگ کے معاملے پر برطانیہ کوجوابی ردعمل سے خبردار کردیا

برطانیہ کو مشورہ دیتے ہیں وہ دہانے سے پیچھے ہٹے، اپنی سرد جنگ اور نوآبادیاتی ذہنیت کو ترک کرے،وزارت خارجہ

جمعرات 4 جون 2020 11:48

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) چین نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں مداخلت کی صورت میں اسے مناسب ردعمل کا سامنے کرنا پڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ نے چین کی جانب سے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ پر ردعمل دیتے ہوئے ہانگ ہانگ کے شہریوں کو شہریت دینے کا عندیہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاؤ لی جیان نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کے بیان پر بیجنگ نے لندن سے معاملہ اٹھایا جو ہانگ کانگ کے معاملات میں زبردست مداخلت تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ دہانے سے پیچھے ہٹیں، وہ اپنی سرد جنگ اور نوآبادیاتی ذہنیت کو ترک کرے اور اس حقیقت کو تسلیم کرے اور اس کا احترام کرے کہ ہانگ کانگ واپس آگیا ہے۔ڑاؤ لی جیان نے کہا کہ لندن کو فوری طور پر ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرنی چاہیے ورنہ ردعمل جوابی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :