سعودی عرب کی کابل میں بم دھماکوں کی شدید مذمت،دہشت گردی کا ایک مجرمانہ واقعہ قراردیدیا

جمعرات 4 جون 2020 12:11

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے افغانستان کیدارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کا ایک مجرمانہ واقعہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ کابل کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے واقعے کے عد ہم افغان حکومت کے ساتھ ہیں اور اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں کابل دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یاب کی دعا کی۔سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور انتہا پسندی کے خلاف کابل کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔