شمالی کوریا نے فوجی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی

جنوبی کوریا حکومت ترغیبی تحریری مواد بھیجنے کی کوشش میں ملوث افرادکو گرفتاکرے ورنہ بھاری قیمت چکاناہوگی،بیان

جمعرات 4 جون 2020 14:12

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) شمالی کوریا نے ہمسایہ حریف ریاست جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیمونسٹ ریاست کی طرف سے جمعرات کے دن خبردار کیا گیا کہ اگر جنوبی کوریاکی حکومت ان افراد کے خلاف ایکشن نہیں لیتی، جو شمالی کوریا میں ترغیبی تحریری مواد بھیجنے کی کوشش میں ہے تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ شمالی کوریا سے فرار ہو کر ہمسایہ ملک جانے والے افراد سرحدی علاقوں میں ایسا تحریری مواد تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس میں پیونگ یانگ کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :