فوجی مشقوں کی آڑ میں وادی اردن میں وسیع زرعی اراضی میں آتش زدگی

ْ جانوروں کی چراگاہوں کے وسیع علاقے میں بھی آگ لگا کر 8200 دونم رقبے کو نذرآتش کر دیا گیا

جمعرات 4 جون 2020 15:12

وادی اردن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) اسرائیلی فوج نے شمالی وادی اردن میں فوجی مشقوں کی آڑ میں وسیع پیمانے پر زرعی اراضی میں آگ لگا کر فصلیں خاکستر کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی وادی اردن میں ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے وادی اردن میں مشقیں شروع کیں۔

(جاری ہے)

مشقوں کی آڑ میں فلسطینیوں کی ہزار دونم اراضی میں کھڑی گندم، جو، سبزیوں کو آگ لگا کر انہیں خاکستر کردیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے 180 دونم کے رقبے پر پھیلی فصلیں تباہ کردیں جب کہ جانوروں کی چراگاہوں کے وسیع علاقے میں بھی آگ لگا کر 8200 دونم رقبے کو نذرآتش کر دیا گیا۔خیال رہے کہ اسرائیل وادی اردن کیاکاون ہزار دونم کے علاقے پرقبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :