جب عمران خان کرکٹ کھیلتے تھے تب سے ان کی دیوانی ہوں، امریکی گلوکارہ
اداکارہ چیر نے اسلام آباد کے چڑیا گھر میں تین دہائیوں سے قید کاوون نامی ہاتھی کی آزادی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا
جمعرات 4 جون 2020 19:00
(جاری ہے)
کاوون کو اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں رکھا گیا تھا اور انہیں چھوٹے جنگلے اور انتہائی محدود جگہ میں قید کردیا گیا تھا، جس وجہ سے ماہرین نے اس ہاتھی کی ذہنی و جسمانی صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
کاوون ہاتھی کے ساتھی کو بھی سری لنکا سے 1995 میں پاکستان منتقل کیا گیا تھا مگر وہ ہاتھی 2012 میں ہلاک ہوگیا تھا، جس کے بعد انسانی حقوق کے رہنماؤں نے کاوون کی رہائی کے لیے جدوجہد شروع کی تھی اور 2 سال تک کیس کی سماعتوں کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ 21 مئی کو ہاتھی کو آزاد کرنے اور واپس سری لنکا بھیجنے یا کسی فلاحی تنظیم کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔کاوون کی آزادی کے عدالتی فیصلے پر گلوکارہ چیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس وقت بھی پاکستانی حکومت، عدالتوں اور جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا تھا تاہم اب انہوں نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی تعریف میں ٹوئٹ کی اور یہ بھی انکشاف کر ڈالا کہ وہ کئی دہائیوں سے عمران خان کی مداح ہیں۔چیر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ عمران خان کی اس وقت سے مداح ہیں جب وہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔گلوکارہ نے وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمیشہ سے یہی سوچتی تھیں کہ عمران خان مہربان انسان ہیں۔مزید قومی خبریں
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.