میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کی زیرصدارت کچی آبادی کی لیز کے حوالے سے اجلاس
جمعرات 4 جون 2020 20:40
(جاری ہے)
مذکورہ میٹنگ میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طفیل احمد ‘ ایس پی او عابد علی انصاری ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی I جاوید انصاری ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی II غلام سرور پیرزادہ ‘ آفس سپرنٹنڈنٹ اسلام الدین شیخ اور انجینئرز رضوان شاہ اور محمد عثمان نے شرکت کی۔
میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے صورتحال نازک ہے ‘ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ‘ کیبل پر اشتہار دینے سے دفتر میں شہریوں کا رش بڑھے گا ‘ صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیزنگ کے عمل کو کچھ دن کے لئے موخر کیا جائے ۔ میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے تجویز پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طفیل سے ان کی رائے طلب کی جس پر انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال گھمبیر ہے ‘ SOPs پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنانا ہوگا ‘ جتنا سماجی فاصلہ رکھیں گے اتنا ہی وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں مدد ملے گی لہٰذا میری تجویز ہے کہ کچی آبادی کی لیزنگ کو 15 روز کے لئے موخر کیا جائے ‘ 15 روز کے بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیزنگ کا عمل شروع کیا جائے تو بہتر ہوگا جس پر میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے میڈیکل آفیسر کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے 15 روز بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیزنگ کے عمل کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.