ہدف پورا کرنے کے لیے ایف بی آر نے ہفتہ وار چھٹی بھی بند کردی

ملک بھر کے ٹیکس دفاتر کے لیے 415 ارب 50کروڑ روپے کا ہدف پورا کرنا چیلنج بن گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 جون 2020 12:54

ہدف پورا کرنے کے لیے ایف بی آر نے ہفتہ وار چھٹی بھی بند کردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون۔2020ء) پاکستان میں محصولات جمع کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے30 جون تک تمام عملے اور افسران کی ہفتہ وار چھٹی بھی بند کر دی ہے. سیکنڈ سیکرٹری ان لینڈ ریونیو آپریشنز خالد محمود کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ریجنل ٹیکس دفاتر ہفتہ کوبھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے‘ملک بھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر کے لیے 415 ارب 50کروڑ روپے کا ہدف پورا کرنا چیلنج بن گیا ہے ایف بی آر کی طرف چیف کمشنرز کو ریونیو اہداف کے لیے کوشش تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے.

حکومت نے مالی سال2019-20 کیلئے محصولات کا ہدف5500 ارب روپے رکھا تھا گزشتہ مالی ساہ کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ٹیکس وصولی مقررہ ہدف سے 280 ارب روپے کم رہی ہے تھی‘جنوری2020 کے اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے 18 کھرب 28 ارب کے ہدف کے برعکس 16 کھرب 17 ارب جمع کیے تھے. براہ راست ٹیکس کی مد میں 557 ارب اور سیلز ٹیکس کی مد میں 698 ارب کی ٹیکس جمع ہوا۔

(جاری ہے)

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 98 ارب اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 263 ارب جمع ہو سکے‘براہ راست ٹیکس میں 69 ارب، سیلز ٹیکس میں ساڑے 55 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ٹیکس میں13 ارب اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 73 ارب کی کمی ہوئی.

گزشتہ مالی سال میں جموعی طور پر3850 ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے تھے اور ایف بی آر کا تخمینہ ہے کہ موجودہ سال بڑھ کر 5000 ارب روپے سے زیادہ ہو جائیں گے‘سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ریونیو کا بڑا ہدف اس لیے رکھا گیا کہ بڑا ہدف سامنے ہو گا تو کوشش بھی زیادہ ہو گی اگر ہدف کم ہوتا تو اس کے لیے یقیناً کوششیں بھی کم ہوتیں.

متعلقہ عنوان :