دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 5 جون 2020 16:00

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 99100کیوسک اور اخرج 110000 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 63800کیوسک اور اخراج63800کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد51300کیوسک اور اخراج75000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد34600کیوسک اور اخراج9200 کیوسک۔

بیراجوں میں جناح آمد169100 کیوسک اور اخراج16180کیوسک،چشمہ آمد160600کیوسک اوراخراج 160000 کیوسک، تونسہ آمد156800 کیوسک اور اخراج 140700 کیوسک، پنجندآمد35400 کیوسک، اور اخراج 20500 کیوسک، گدو آمد 136800کیوسک اور اخراج 114000 کیوسک، سکھر آمد104200کیوسک اور اخراج56700کیوسک، کوٹری آمد23000 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1443.36 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.038 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1209.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.957 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.024 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے ے اوسط بہا کی صورت میں ہے ۔