وزیراعلیٰ سندھ نے دریائے سندھ میں 7بچوں کے ڈوبنے پر کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی

افسوسناک واقع میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے،سید مراد علی شاہ

جمعہ 5 جون 2020 16:33

وزیراعلیٰ سندھ نے دریائے سندھ میں 7بچوں کے ڈوبنے پر کمشنر حیدرآباد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جھرک، ٹھٹھہ کے گائوں دائم مری کے قریب دریائے سندھ میں 7 بچوں کے ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ واقع کیسے پیش آیا، کس کی غفلت تھی مکمل رپورٹ فراہم کی جائے۔ وزیراعلی سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقع میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدید دکھ اور تکلیف دہ بات ہے کہ 7بچے انتقال کرگئے ہیں۔ واضح رہے کہ 7 بچوں میں 3 لڑکیاں اور 4 لڑکے شامل ہیں جن کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

متعلقہ عنوان :