قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے امور طے کرنے کے لئے تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

جمعہ 5 جون 2020 17:12

قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے امور طے کرنے کے لئے تمام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے امور طے کرنے کے لئے تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے مشاورت کے لئے وہ پیر کو تمام اپوزیشن جماعتوں کو اپنے چیمبر میں مدعو کرکے ان سے مشاورت کریں گے اور ایجنڈے سمیت دیگر امور پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔