سسٹنٹ کمشنرکھاریاں کی لالہ موسیٰ کے تاجران کے نمائندگان سے میٹنگ

حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری

جمعہ 5 جون 2020 20:56

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنرکھاریاں فیصل عباس مانگٹ نے لالہ موسیٰ کے تاجران کے نمائندگان سے میٹنگ کی ہے اور ان کو ہدایت کی ہے کہ تمام دوکاندار اپنی دوکانات پر ماسک پہن کر آنے والے گاہکوں کو داخل ہونے دیں اور خود بھی ماسک کا استعمال کریں۔ نیز اپنی دکانات کے باہر "نو ماسک نو سروس "کی فلیکس/ چارٹ ہر صورت آویزاں کریں۔

حکومت پنجاب کے لاک ڈاؤن کے حوالہ سے نئے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بند رہیں گے۔ سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت نہیں ہو گی,تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے،میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی،کال سنٹرز کو 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی،گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک ہفتہ بھر کھلے رہیں گے،تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لییکھلے رہیں گے،یہ نوٹیفکیشن 15جون تک نافذ العمل رہے گا،مرکزی انجمن تاجران لالہ موسی کے چوہدری اختر علی برنالہ،چوہدری نعیم اشرف،شیخ عمران اقبال رزاقی،حاجی محمد ریاض انصاری،چوہدری احسان مہدی مراڑیاں،محمد منیر ڈار،مہر خالد نسیم،ڈاکڑ لیئق شہزاد اور محمد ابراہیم سیالوی، کوارڈینئیر بلدیہ لالہ موسی شبیر احمد بھٹی اور علی نادر چوہدری بھی میٹنگ میں موجودتھے۔