تمبو : پولیس کی کامیاب کارروائی،قتل ہونیوالی خاتون کا مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

جمعہ 5 جون 2020 22:56

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) نوتال پولیس کی کامیاب کارروائی گزشتہ روزقتل ہونیوالی خاتون کا مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار پولیس کے مطابق ایس ایس پی نصیرآبادعرفان بشیرایس ڈی پی اوملک عبدالغفارسیلاچی کی ہدایت پر ایس ایچ او نوتال شمن علی سولنگی نے بھاری نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرکے گزشتہ روز قتل ہونے خاتون کے مرکزی ملزم عبدالکریم عرف بھاگیہ کو آلہ قتل سمیت چھاپہ مار کر 24گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ملزم سے مذید تفتیش شروع کردی گئی ہے عوامی حلقوں نے ایس ایچ او نوتال شمن علی سولنگی کی کارکردگی کو سرہاتے ہوتے کہا کہ ایس ایچ او شمن علی سولنگی نے علاقے میں مکمل امن قائم کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :