راولپنڈی ، منشیات برآمدگی کیس میں نامزدملزم کوالزام ثابت ہونے پر4 سال 6ماہ قید

جمعہ 5 جون 2020 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے منشیات برآمدگی کیس میں نامزدملزم کوالزام ثابت ہونے پر4 سال 6ماہ قید سخت اور20 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی ، عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید5ماہ قید بھگتنا ہوگی اے این ایف نے زاہد حسین شاہ کے خلاف گزشتہ سال2اکتوبرکو مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر 1250گرام چرس اور637گرام افیون برآمدگی کا الزام تھاگزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو قید وجرمانے کی سزا سنا دی

متعلقہ عنوان :