برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک بھجوانے کی شرح میں رواں مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 6 جون 2020 14:25

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک بھجوانے کی شرح ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک بھجوانے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکر اپریل 2020ء تک کی مدت میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 2.780 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.89 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 2.756 ارب ڈالر کی ترسیلات زرکی تھیں۔

اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2020ء میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 226.61 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا، اپریل 2019ء میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 280.26 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاگیاتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکی شرح میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں مجموعی طور5.51 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔