راولپنڈی،آراے بازار پولیس کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چور فلکی گینگ کا اشتہاری سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار،17موٹر سائیکلز، اسلحہ ایمونیشن اور نقدی برآمد

ہفتہ 6 جون 2020 23:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) آراے بازار پولیس کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چور فلکی گینگ کا اشتہاری سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار،17چوری شدہ موٹر سائیکلز، اسلحہ ایمونیشن اور نقدی برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے موٹر سائیکلزچور گینگ کی گرفتاری کے لیے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو خصوصی ٹاسک دیا تھا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ڈی پی ا وکینٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ اوآراے بازار اور دیگر تفتیشی افسران وملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موٹر سائیکل چور فلکی گینگ کا اشتہاری سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں فلک ناز، ابرار خان، اظہر رشید شامل ہے،ملزمان سے 17چوری شدہ موٹر سائیکلز،نقدی 5200روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، گینگ کا سرغنہ فلک ناز تھانہ سول لائن کے چوری کے مقدمہ میں سال 2013 سے اشتہاری ہے، ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان پیچ کس سے موٹر سائیکل کا سائیڈ لاک توڑتے اور ماسٹر کی مددسے موٹر سائیکل سٹارٹ کر کے چوری کرتے تھے،ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلز سستے داموں فروخت کرتے تھے،سی پی او محمدا حسن یونس نے موٹر سائیکلز چور گینگ کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار اور آراے بازار پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے۔